آئی پی ایل نائن، سریش رائنا نے اپنی ٹیم گجرات لائنز کو جوائن کرلیا، بقیہ میچز میں دوبارہ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے

195

نئی دہلی ۔ 18 مئی (اے پی پی) گجرات لائنز کے کپتان اور بھارتی بلے باز سریش رائنا ہالینڈ سے واپس وطن پہنچ گئے، رواں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچز میں دوبارہ ٹیم کے قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ رائنا کے ہاں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی ہے اور اسی لئے وہ آئی پی ایل چھوڑ کر ہالینڈ گئے تھے تاہم بچی کی پیدائش کے بعد وہ واپس بھارت پہنچ گئے ہیں