آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ،

ہوبارٹ ۔ 22 اپریل (اے پی پی) آسٹریلین نیشنل جونیئر انڈر 18 بوائز ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم اپنے چوتھے گروپ میچ میں (کل) اتوار کو ساﺅتھ آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں پاکستانی جونیئر ٹیم اس سے قبل تین میچز کھیل چکی ہے، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن وکٹوریہ کو شکست دے کر ایونٹ کا جاندار طریقے سے آغاز کیا تھا تاہم دوسرے گروپ میچ میں اسے نیوساﺅتھ ویلز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،