- Advertisement -
اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین آفتاب خان شیرپائو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پارٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔افغان مہاجرین کی واپسی، سیاسی
معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پرآفتاب شیرپائو نےخیبر پختونخوا میں ترقی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا اور صوبے میں کرپشن کے بڑھتے ہوئے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔
- Advertisement -
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے بلوچستان اور سندھ کے دورے کا اعلان کیا اورکارکنان سے روابط مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582268
- Advertisement -