28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںآڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی...

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر کردی تاہم علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقراررکھے گئے ہیں۔

اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی جس کے باعث علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی بھی موخرہو گئی ۔

- Advertisement -

کیس کی آئندہ تاریخ پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ودیگر کیخلاف کیس کی آئندہ سماعت 6 مئی تک ملتوی کی گئی ۔علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق خان کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584339

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں