- Advertisement -
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا وزیراعظم ہائوس آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ابو ظہبی کے ولی عہد کی وزیراعظم ہائوس آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
دونوں رہنمائوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ابوظہبی کے ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان کا شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان سے تعارف کرایا جبکہ ابوظہبی کے ولی عہد نے اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم سے متعارف کرایا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567086
- Advertisement -