استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں جون 2023 کے دوران سالانہ بنیاد پر 4.4 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات

ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں جون 2023 کے دوران سالانہ بنیاد پر 4.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات کےاعدادوشمار کے مطابق جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 کے دوران استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں 4.4 فیصد کمی ہوئی،

جون 2022 کے دوران 7.3 ارب روپے کے استعمال شدہ کپڑے درآمد کیے گئےجبکہ جون 2023 کے دوران درآمدات کا حجم 6.9 ارب روپے رہا ۔ اس طرح استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں سالانہ بنیاد پر 4.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔