اسرائیل کے غزہ میں بڑے پیمانے پر حملے ثالثی کی کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں، قطر

قطر

دوحہ۔1نومبر (اے پی پی):اسرائیل اور فلسطینی گروپس کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کےغزہ میں بڑے پیمانے پر حملے ثالثی کی کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق قطر نے غزہ کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ محصور غزہ کی پٹی پر جاری بڑے پیمانے پر فوجی حملے ثالثی اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو نقصان پہنچائیں گے۔

دوحہ کی وزارت خارجہ نے جبالیہ کیمپ پر حملے کو معصوم فلسطینی عوام کے خلاف ایک نیا قتل عام قرار دیا۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق قطر نے غزہ کی پٹی میں شہری اہداف پر اسرائیلی حملوں میں اضافے کے خلاف بھی خبردار کیا ہے۔