اسلام آبادڈل کالج ایف سیون ٹو میں طالبات کونسل کی تقریب حلف برداری

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اسلام آبادڈل کالج ایف سیون ٹو میں طالبات کونسل کی تقریب حلف برداری کا انعقا د کیا گیا۔ تقریبِ حلف برداری میں مہمانِ خصوصی ڈئی جی ہائر ایجوکیشن کمیشن آمنہ نور ملک صدارت پرنسپل پروفیسر فوزیہ تنویر شیخ نے کی ۔

مقررین نے اپنے خطاب میں طالبات کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھانے کی تلقین کی اور کہا کہ ملکی ترقی میں عورتوں کا کردار نہایب اہمیت کا حامل ہے کالج کی طالبات اپنا کردار ادا کریں اور اساتذہ اور والدین کا احترام بھی ملحوظ خاطر رکھیں ۔صدر رخسارندرت، نائب صدر ماہین خان جزل سیکرٹری فضا سہیل جوائنٹ سیکرٹری ہدا خالد اور ڈرامیٹک انفارمیشن ٹیکنالوجی اردو انگریزی فائن آرٹس کی سیکرٹریز نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا ۔

نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ پوزیشن کی حامل طالبات کے علاوہ نائرہ قدیر سابقہ ایسوسی ایٹ پروفیسر مطالعہ پاکستان شائستہ شیخ ، اسسٹنٹ پروفیسر نفسیات حمیرا شبنم ہوم اکنامکس منزہ ارم ، لیکچرار زوالوجی کو ایوارڈ دئیے گئے۔