اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری پر 2افراد کو گرفتار کر لیا۔ پیر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد نےانڈسٹریل ایریا سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے نوٹیفائیڈ ریٹس کی پابندی، قیمتوں کی فہرستوں کی نمائش اور پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی کے نفاذ کے لئے سب ڈویژن میں بڑے گروسری اسٹورز کا معائنہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے خلاف ورزی کرنے پر دو افراد گرفتار کر لیا اور 2 کلو پولی تھین بیگز ضبط کر لئے ۔اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی۔