اسلام آباد ہاکی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز کل ہونگے

ہاکی
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ہاکی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز ( کل) پیر سے آبپارہ ہاکی گرائونڈ میں شروع ہونگے۔اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احسن تنویر ملک مطابق ٹرائلز میں اسلام آباد سے منسلک تمام رجسٹرڈ کلبوں کے 21 برس سے کم عمر کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔

منتخب ٹیم کے کھلاڑی نیشنل جونیئر انڈر 21 فلڈ لائٹ ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے اور یہ چیمپیئن شپ کراچی میں 15 رمضان سے 26 رمضان تک کھیلی جائے گی۔ جس میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دو روزہ ٹرائلز اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن زیر اہتمام 27مارچ اور 28 مارچ 2023 کو دن 2 بجےسےشام 4 بجے تک آبپارہ ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہونگے۔اور عمر کے ثبوت کے لئے کھلاڑی اپنا شناختی کارڈ اور بے فارم ساتھ لائیں ۔