اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دسواں ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ پی ایس ایل میں (کل)بدھ کو کوالیفائر ون میچ کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم ،لاہورمیں پنجہ آزمائی کریں گی ۔ میچ رات 8بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
قذافی کرکٹ سٹیڈیم لاہور میں کل (بدھ کو )کوالیفائر ون میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ مایہ ناز آل رائونڈر شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، اس ٹیم میں اعظم خان، حیدرعلی،عماد وسیم،سلمان آغااور نسیم شاہ جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مایہ ناز بیٹر سعود شکیل لیڈ کریں گے اور انہیں حسن نواز،فہیم اشرف،دانش عزیز،شعیب ملک،ابرار احمد،محمد عامر،محمد وسیم اور عثمان طارق کی خدمات حاصل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ 25مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔