اعصام الحق قریشی اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جمعرات کو ایکشن میں نظر آئیں گے

اعصام الحق قریشی

ایسٹبورن۔22جون (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں جمعرات کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس سے قبل پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف نے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل میزبان جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 6-7(4-7) سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف کا مقابلہ ہالینڈ کے ٹینس کھلاڑی میٹ وی مڈلکوپ اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار لیوک سیویل سے ہوگا۔