اعصام الحق قریشی اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں (کل) ایکشن میں نظر آئیں گے

اعصام الحق قریشی اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں (کل) ایکشن میں نظر آئیں گے

رباط۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں میں (کل) جمعرات کو ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ مراکش میں جاری ہے۔ پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف کا ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کا ابتدائی میچ سینڈر گیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جوران ویلیگن پر مشتمل بیلجیئم کی جوڑی سے ہوگا۔