- Advertisement -
کابل ۔ 28 جون (اے پی پی) افغانستان کے شمالی اور مشرقی صوبوں میں طالبان کے حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 30 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں متعدد چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں کم از کم 14پولیس اہلکار جاں بحق، دو زخمی اور 6 لاپتہ ہو گئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان سنت اللہ تیمور کے مطابق طالبان کی طرف سے یہ حملے ضلع چاہ آب میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کئے گئے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی طرف سے جاری بیان میں ان حملوں کی ذمہ داری قبولی کی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=104176
- Advertisement -