Election day banner
26.2 C
Islamabad
ہفتہ, جون 22, 2024
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کی رفح کے فلسطینی مہاجر کیمپ پر بمباری کی شدید...

اقوام متحدہ کی رفح کے فلسطینی مہاجر کیمپ پر بمباری کی شدید مذمت

اقوام متحدہ ۔28مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اسرائیلی فوج کے رفح کے فلسطینی مہاجر کیمپ پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔یواین نیوز کے مطابق انتونیو گوتریش نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ غزہ غیر محفوظ بن چکا ہے، اسرائیلی حملوں میں معصوم فلسطینیوں کا خون بہہ رہا ہے جسے روکنا ضروری ہے۔ اسرائیل نےعالمی تعزیراتی عدالت کے فیصلے کے باوجود رفح میں واقع فلسطینیوں کی خیمہ بستی پر بمباری کر دی تھی جس میں 45 فلسطینی جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں