اقوام متحدہ کے ادارے فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے میں مدد کریں، اسرائیل

United Nations
United Nations

تل ابیب ۔13فروری (اے پی پی):اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے اداروں سے فلسطینیوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکالنے میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلون لیوی نے غزہ کو جنگی علاقہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کو چاہیے کہ فلسطینی شہریوں کو ان جنگ زدہ علاقوں سے نکالنے میں اسرائیل اور اس کی فوج کی مدد کریں۔اسرائیلی ترجمان نے اس موقع پر کہا کہ اقوام متحد ہ رفح کو بھی خالی کروانے میں تعاون کرے ۔

واضح رہے رفح میں اس وقت 14 لاکھ بے گھر فلسطینی شہری پناہ لئے ہوئے ہیں۔ ترجمان ایلون لیوی نے اقوام متحدہ کے اداروں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کریں اور ہمارے لئے کوئی راستہ نکالیں۔