Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومبین الاقوامی خبریںامارات نے 17 طیاروں کے ذریعے 450 ٹن امدادی سامان لیبیا بھیج...

امارات نے 17 طیاروں کے ذریعے 450 ٹن امدادی سامان لیبیا بھیج دیا

- Advertisement -

دبئی ۔18ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے 17 طیاروں کے ذریعے 450 ٹن امدادی سامان لیبیا بھیج دیا ہے ۔ العریبہ نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کےلیے امدادی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک 17 طیاروں کے ذریعے 450 ٹن غذائی اشیا ، ادویہ اور رہائش کے استعمال کے لیے سامان بھیجا جاچکا ہے۔

امارات کی جانب سے جدید ترین آلات سے آراستہ امدادی ٹیمیں بھی بھیجی ہیں اور انہیں چار ہیلی کاپٹر فراہم کیے گئے ہیں جو سیلاب سے بچ جانے والوں کی تلاش اور انہیں متاثرہ علاقوں سے نکالنے کی مہم پر ہیں۔

- Advertisement -

امدادی ٹیموں کے بعد خصوصی گاڑیاں اور نعشوں کی تلاش کے لیے آلات بھی بھیجے گئے ہیں جن میں پانی میں ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے ’سونار‘ آلات اور جنریٹر بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ لیبیا کے لیے امدادی سامان کی فراہمی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر ہورہی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں