امارات کی قومی فضائی کمپنی ہر ماہ 140 ممالک سے 2.7 ملین لیگج ہینڈل کرتی ہے،ایمریٹس

United Arab Emirates
United Arab Emirates

دبئی ۔5فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس ہر ماہ 140 ممالک سے 2.7 ملین لیگج ہینڈل کرتی ہے،امارات الیوم کے مطابق امارات کی قومی فضائی کمپنی( ایمریٹس) نے کہا ہے کہ سامان کی ہینڈلنگ اور گمشدگی کے حوالے سے ایئرلائن کی کارکردگی بہترین ہے۔

گمشدہ سامان کو ان کے مالکان تک 72 گھنٹے کے اندر پہنچا دیا جاتا ہے۔ایمریٹس نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں موسم سرما کے دوران مسافروں کی تعداد سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ برس ستمبر 2023 سے جنوری 2024 تک سامان کی منتقلی میں کامیابی کا تناسب 99.9 فیصد رہا

جس کا تناسب 2.7 ملین لیگج ماہانہ تھا۔ دبئی سے 140 ممالک کے لیے ایمریٹس کی شیڈول پروازیں ہوتی ہیں جن میں ٹرانزٹ شامل ہیں۔ اس حوالے سے کارکردگی کا تناسب 99.9 فیصد رہا۔