امریکا، طیارے میں بم کی اطلاع نے افراتفری مچا دی ،شکاگو میں ہنگامی لینڈنگ

امریکا، طیارے میں بم کی اطلاع نے افراتفری مچا دی ،شکاگو میں ہنگامی لینڈنگ

نیوجرسی ۔23فروری (اے پی پی):امریکی ریاست نیو جرسی سے پرواز کرنے والے طیارے کے بیت الخلا سے ملنے والے رقعہ نے افراتفری مچا دی ۔ٹی آرٹی کے مطابق یونائیٹڈ ایئر لائنز کا یہ طیارہ نیوارک کے لبرٹی ہوائی اڈے سے لاس اینجلس جانے کے لیے اڑا جس میں بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرواز کے 2 گھنٹے بعد طیارے کے بیت الخلا سے ایک رقعہ ملا جس پر تحریر تھا کہ طیارہ کچھ ہی دیر میں پھٹ جائے گا۔ اس واقعے پر طیارے نے شکاگو کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی جس میں 202 مسافر سوار تھے۔حفاظتی قوتوں نے کتوں کے ساتھ طیارے کی تلاشی لی مگر وہاں سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔ اس جھوٹی اطلاع کے بعد طیارہ شکاگو سے لاس اینجلس کےلیے روانہ کر دیا گیا ۔