امریکا ، چین اور برطانیہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ممالک رہےہیں، سٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا ، چین اور برطانیہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ممالک رہےہیں۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 1.376 ار ب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.04 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ میں امریکا کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.658 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ پاکستانی برآمدات کے حوالے سے چین دوسرا برآمدی مقام رہا جسے مالی سال کی پہلی سہ میں 633.37 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں۔گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ میں چین کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 26.42 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

مالی سال کی پہلی سہ میں برطانیہ کو 518.94 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 519.94 ملین ڈالر تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یو اے ای کو 472.166 ملین ڈالر اور جرمنی کو 364.44 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی۔ اسی طرح ہالینڈ کو 382.24 ملین ڈالر اور اٹلی کو 299.15 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں۔ سپین کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 363.93 ملین ڈالر جبکہ افغانستان کو 128.53 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش کو 144.50 ملین ڈالر، فرانس کو 130.74 ملین ڈالر، بیلجیم کو 136.58 ملین ڈالر، سعودی عرب کو149.27 ملین ڈالر جبکہ ترکیہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 90.27 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا۔