امریکا نے پاکستان میں 7ماہ کے دوران 70.5ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ، انویسٹمنٹ بورڈ

Investment Board
Investment Board

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):امریکا نے پاکستان میں 7ماہ کے دوران 70.5ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے ۔ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق 24 ۔ 2023 کے پہلے 7ماہ کے دوران امریکا کی جانب سے 70.5ملین ڈالر کی براہ راست( غیر ملکی )سرمایہ کاری کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 4 برسوں کے دورا ن امریکا کی جانب سے مجموعی طور پر 604.5ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی