امریکا کے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کا مقصد ایران سے محاذ آرائی تھا ،روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ 2روزہ بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے

ماسکو۔31مئی (اے پی پی)روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا ایٹمی معاہدے سے نکل کر ایران کے ساتھ پوری طرح سے محاذ آرائی کرنا چاہتا تھا۔ایرانی خبر رسان ادرے کے مطابق سرگئی لاوروف نے پریماکوف ریڈینگز نامی بین الاقوامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ جس وقت امریکا ایٹمی معاہدے سے باہر نکل وہ ایران سے ہر طرح کی محاذ آرائی کرنا چاہتا تھا جسس میں شام میں دمشق حکومت کی تبدیلی بھی شامل تھی ۔روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس چاہتاہے کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی ایسی بنائے جس کے بارے میں کچھ کہا جاسکے اورجس پر کچھ بھروسہ کیا جاسکے۔