انٹر ڈویژن آرچری اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں دوسرے روز بھی جاری

Table tennis
Table tennis

لاہور۔2جنوری (اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت انڈر16 انٹر ڈویژن آرچری اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں دوسرے روز بھی جاری رہے،

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے،پنجاب آرچری سنٹر میں ہونیوالے گرلز آرچری کے30 میٹر کے مقابلوں میں لاہور ڈویژن 667 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا،اسی طرح بہاولپور 593 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ فیصل آباد ڈویژن 554 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،بوائز آرچری کے30 میٹر کے مقابلوں میں فیصل آباد ڈویژن 825 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،بہاولپور 720 پوائنٹس کے دوسرے جبکہ لاہور ڈویژن 694 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ،جمنازیم ہال میں ہونیوالے ٹیبل ٹینس گرلز کے مقابلوں میں لاہور نے بہاولپور کو0-3 سے ہرادیا،

ملتان نے فیصل آباد کو 1-3جبکہ سرگودھا نے گوجرانوالہ کو2-3 سے ہرا دیا جبکہ بہاولپور نے ڈی جی خان کو2-3 سے شکست دی ہے،بوائز کے مقابلوں میں لاہور نے ساہیوال کو0-3 جبکہ راولپنڈی نے گوجرانوالہ کو2-3 سے ہرا دیا،گوجرانوالہ نے سرگودھا کو0-3 سے ہرایا۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر کہا کہ انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے،سالانہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ٹیبل ٹینس کے مقابلے5 جنوری تک جاری رہیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب تمام کھیلوں کی ترقی کیلئے کام کررہا ہے،سپورٹس کی ترقی ہمارا مشن ہے۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت انڈر16انٹرڈویژن آرچری اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں پنجاب تمام ڈویژن سے200 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔