15.7 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 22, 2025
ہومتجارتی خبریںانڈس موٹر کمپنی کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 101فیصد اضافہ

انڈس موٹر کمپنی کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 101فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):انڈس موٹر کمپنی کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 101فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر2024کو ختم ہونے والی ششماہی کے لئے انڈس موٹر کمپنی کا منافع 9.96ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ سال 2023کی اس مدت کے دوران کمپنی کو4.96ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح سال 2023کے مقابلے میں سال 2024کی دوسری ششماہی کے دوران انڈس موٹرکمپنی کے منافع میں 5ارب روپے یعنی100.80فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571914

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں