جکارتہ ۔24نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا میں زلزلے کے باعث گرنے والی عمارت کے ملبے تلے سے 2 دن بعد 6 سالہ بچے کو زندہ نکال لیا گیا ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کےمغربی صوبے جاوا میں پیر کو 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اب تک 271 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
مقامی رضاکار جیکسن کولیبو نے بتایا کہ انہوں نے 2 دن کے بعد ملبے سے 6 سالہ بچے کو زندہ نکال لیا ۔ بچے کی ماں اور دادی زلزلے میں جان کی بازی ہار گئی تھیں۔