انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ گجرات ٹائٹنز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا

Indian Premier League
Indian Premier League

احمد آباد۔3اپریل (اے پی پی):انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ گجرات ٹائٹنز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے مابین کل(جمعرات )کونریندر مودی سٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔آئی پی ایل کے 17 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں شروع ہوچکے ہے۔

گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز شبمن گل لیڈ کر رہے ہیں۔ بھارت کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھر دھون پنجاب کنگزکی ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں۔گجرات ٹائٹنز کی ٹیم تین میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو دو میچز میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی اور وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ پنجاب کنگز کی ٹیم بھی تین میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو ایک میچ میں فتح جبکہ دو میچز میں شکست ہوئی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آٹھویں نمبر پرہے۔

لیگ میں شامل 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ کے 17 ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔آئی پی ایل کا ناک آئوٹ مرحلہ 21 مئی کو شروع ہوگاجبکہ فائنل میچ مئی کو چنائی میں کھیلا جائے گا۔