انگلش پریمیئر لیگ میں لیسٹر اور چیلسی کی ٹیمیں (کل) پنجہ آزما ہوں گی

لندن ۔ 14 مئی (اے پی پی) انگلش پریمیئر لیگ میں لیسٹر اور چیلسی کی ٹیمیں (کل) اتوار کو پنجہ آزما ہوں گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر لیسٹر سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ میں (کل) اتوار کو مزید دس میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ آرسنل کی ٹیم آسٹن ویلا سے نبرد آزما ہوگی، دوسرا میچ لیسٹر اور چیلسی کے مابین کھیلا جائے گا۔