Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں...

انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا چوتھامیچ جمعرات کوکھیلا جائے گا

لندن۔29مئی (اے پی پی):انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا اور آخری میچ کل(جمعرات کو )کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا ، میزبان برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 22مئی کو ہیڈنگلے ،لیڈز میں شیڈول سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذرہوگیا تھا،شدید بارش کے باعث ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا،انگلینڈ کی ٹیم نے25 مئی کو کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا اور شدید بارش کے باعث ٹاس بھی ممکن نہیں ہوپایا تھا۔ پاکستان کی ٹیم ان دونوں انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان برطانوی ٹیم کے خلاف چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ،سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان،صائم ایوب،افتخار احمد،عرفان خان،آغا سلمان،عماد وسیم،شاداب خان،اعظم خان،محمد رضوان ،عثمان خان ،ابرار احمد،حارث رؤف،حسن علی،عباس آفریدی،محمد عامر،نسیم شاہ اورشاہین آفریدی شامل ہیں ۔

انگلینڈ ٹیم کو جوز بٹلرلیڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک،بین ڈکٹ،معین علی،ول جیکس،لیام لیونگسٹون،ثام کرن،جونی بیرسٹو،فلپ سالٹ،جوفرا آرچر،ٹام ہارٹلی،کرس جارڈن،عادل رشید،ریس ٹوپلی اورمارک ووڈشامل ہیں ۔ انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 30 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں