اوکاڑہ ٹریفک حادثہ میں ریٹائرڈ کانسٹیبل جاں بحق

Rescue

اوکاڑہ۔ 14 فروری (اے پی پی):اوکاڑہ میں 2 موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں جس سے ریٹائرڈ کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔نیشنل ہا ئی وے حضرت کرماں والا شریف اوکاڑہ کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ۔

حادثہ میں موٹر سائیکل نمبر ADK.9888 پر سوار ریٹائرڈپولیس کانسٹیبل محمد اکمل بلوچ جاں بحق ہو گیا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوے زخمی کوابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جو ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

دوسرا موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ۔\