12.7 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دسواں میچ آسٹریلیا اور افغانستان کے...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دسواں میچ آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان جمعہ کو کھیلا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن پاکستان میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل (جمعہ کو )مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں گروپ بی سے آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں مد مقابل ہوں گی۔

آسٹریلیا کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز سٹیو سمتھ لیڈ کریں گے جبکہ افغانستان کی ٹیم مایہ ناز بلے باز حشمت اللہ شہیدی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزم ہیں جن میں میزبان دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش،افغانستان،بھارت،نیوزی لینڈ،انگلینڈ ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔ گروپ اے سے پاکستان کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں تھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے،اسی طرح بنگلہ دیش کی ٹیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں اپنا آخری گروپ میچ کھیلیں گی۔ تمام 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان،بنگلہ دیش ،بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان،آسٹریلیا،انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو رکھا گیا ۔

تمام آٹھ ٹیموں کے دو گروپس میں سے دو ،دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دسوا ں میچ گروپ بی کی ٹیموں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور دن دو بجے شرو ع ہوگا۔

 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل میچ 4 مارچ جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 5 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566911

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں