Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومکھیل کی خبریںآسٹریلوی ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ...

آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا

- Advertisement -

سڈنی۔24جنوری (اے پی پی): آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں باآسانی 8 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔میزبان خواتین ٹیم نے 119رنز کا مطلوبہ ہدف 13.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ایلیسی پری نے ناقابل شکست نصف سنچری اور میگن شٹ نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ میگن شٹ کو اس شاندار کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان نارتھ سدنی اوول، سڈنی میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 20 اوور زمیں 118رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے میزبان ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 119رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت پاکستان خواتین ٹیم کی 8 کھلاڑی دوہراہندسہ بھی عبور نہ کرپائیں ۔ عمائمہ سہیل 30،عائشہ نسیم 24 اور جویریہ خان 16 رنز بناکر دوہرا ہندسہ عبور کر سکیں۔

- Advertisement -

آسٹریلین ویمن ٹیم کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میگن شٹ نے 5 ،ایلیسی پری اور الانا کنگ نے دو، دو جبکہ جیس جونسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ایلیسی پری کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت میزبان ویمن ٹیم نےمطلوبہ ہدف باآسانی 13.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان کے حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ایلیسی پری ناقابل شکست 57، ایشلی گارڈنر نے ناقابل شکست 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا کی میگن شٹ کو عمدہ بائولنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں