آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز ،ثانیہ مرزا واک اوور ملنے کے بعد سیمی فائنل رائونڈ میں داخل

میلبورن۔24جنوری (اے پی پی): بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار روہن بھوپنا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

بھارتی جوڑی کو مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں واک اوور ملا ہے۔ بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار روہن بھوپناپر مشتمل بھارتی جوڑی کو کوارٹر فائنل میچ میں لیٹوین جیلینا اوسٹاپنکو اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار ڈیوڈ ویگا ہرنینڈز کے خلاف کھیلنا تھا لیکن حریف جوڑی مقابلے کے لئے نہ آسکی اور بھارتی جوڑی کو واک اوور ملنے کے بعد وہ باآسانی مکسڈ ڈبلز کے ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

اس سے قبل بھارتی جوڑی نے دوسرے رائونڈ میں یوروگوئین کھلاڑی ایریل بہاراور جاپانی جوڑی اور ماکاٹو نینومیا کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی تھی۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل ثانیہ مرزانے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ یہ ان کا آخری گرینڈ سلام ہوگا۔