اٹک میں واپڈا اور پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 3 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

Drug suspects arrested
Drug suspects arrested

اٹک۔ 15 اپریل (اے پی پی):اٹک میں واپڈا اور پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔ ایس ڈی او فتح جنگ نے تھانہ فتح جنگ میں درخواست دی کہ سلمان احمد ولد ہمایوں، محمد ندیم ولد محمد اصغر سکنائے فتح جنگ اور سرفراز خان ولد میاں رشید سکنہ کوٹ فتح خان بجلی کی مین تار سے کنکشن لگا کر بجلی چوری کر رہے ہیں۔

تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے بجلی چوری کرنے والے ملزمان سلمان احمد ولد ہمایوں، محمد ندیم ولد محمد اصغر سکنائے فتح جنگ اور سرفراز خان ولد میاں رشید سکنہ کوٹ فتح خان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا