اپر کوہستان، کمیلا بازار میں ایک شخص پر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

arrested
arrested

اپر کوہستان ۔ 28 فروری (اے پی پی):اپر کوہستان پولیس نے کمیلا بازار میں ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اپر کوہستان پولیس کے مطابق ملزمان کمیلا بازار میں ایک شخص پر تشدد کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، جن کے خلاف تھانہ کمیلا میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کمیلا جوہرداد شاہ نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ خان کی زیر نگرانی گزشتہ شب چھاپہ مار کر ملزمان محمد سراج، نور محمد، نور نبی، شاہ رحمان، عزت نور اور گل فرار سکنان سیو کو گرفتار کر کے پابند سلال کر دیا۔