ایشیاءکپ کے افتتاحی میچ کے لیے پاکستان اورنیپال کی ٹیمیں آج ملتان پہنچیں گی،سکیورٹی کے سخت انتظامات

ایشیا کپ، بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 357 رنز کا بڑا ہدف، کوہلی اور راہول کی شاندار سنچریاں

ملتان۔ 27 اگست (اے پی پی):ایشیا کرکٹ کپ کے افتتاحی میچ کے موقع پر نیپال اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں آج ملتان آرہی ہیں۔ اس حوالے سے سکیورٹی کے پیش نظر چوک نواں شہر ملتان کو آج سے تاحکم ثانی ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا ہے۔

دریں اثناءملتان سٹیڈیم میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے ڈپٹی کمشنرعمرجہانگیر کے ہمراہ سٹیڈیم اور ٹیموں کے روٹ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ہم ایشیاءکرکٹ کپ کی میزبانی کے لیے تیارہیں۔