ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) ایک میچ کھیلا جائیگا، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹمیں آمنے سامنے ہونگی

دبئی ۔ 17ستمبر (اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم (آج) منگل کو ہانگ کانگ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں، بھارتی ٹیم ابتدائی میچ میں آج منگل کو ہانگ کانگ کے مدمقابل ہو گی جبکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ (کل) کو کھلا جائیگا۔ واضح رہے کہ لیگ میچز ختم ہونے کے بعد سپر فور مرحلے کا آغاز 21 ستمبر سے ہو گا جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔