ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

سنگاپور ۔ 24 فروری (اے پی پی) ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین سے باہر ملکوں تک کورونا وائرس کا پھیلائو اور اس کے نتیجے میں پیداواری و کاروباری سرگرمیوں کا متاثر ہونا ہے۔سنگاپور میں پیر کو وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.69 ڈالر (2.9 فیصد ) کم ہوکر 56.81 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.40 ڈالر (2.6 فیصد) کمی کے ساتھ 51.98 ڈالر فی بیرل طے پائے۔