ایشین گیمز ، ویمنز ہاکی ایونٹ کا فائنل چین اور جنوبی کوریا کے درمیان ہفتہ کو کھیلا جائے گا

Five-a-side Hockey World Cup
Five-a-side Hockey World Cup

ہینگزو ۔6اکتوبر (اے پی پی):19ویں ایشین گیمز میں خواتین ہاکی کے ایونٹ کا فائنل میچ چین اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان (کل) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ چین کے شہر ہینگزو میں جاری ہاکی ایونٹ میں 10ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔

گروپ اے میں بھارت، ملائیشیا، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا اور سنگاپور جبکہ گروپ بی میں جاپان، چین، قازقستان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔