ایف ڈی اے نے کمرشل فیسو ں کی عدم ادائیگی پر 10 پلاٹس سر بمہر کر دیئے

FDA
FDA

فیصل آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں کی جائیدادوں کی غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،

اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے رہائشی عمارتوں کو بلامنظوری کمرشل کرنے اور کمرشل فیسوں کی عدم ادائیگی پر مدینہ ٹاؤن میں دس پلاٹس کو سربمہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں انسپکٹرز اسلم انصاری، رضوان بٹ و دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مدینہ ٹاؤن میں مختلف پلاٹس اور دکانوں کی قانونی حیثیت کوچیک کیا تو بعض جگہوں پر بلامنظوری کاروباری عمارتیں قائم کی گئی تھیں

جن کے مالکان کو قانون کی پابندی اور واجبات کی ادائیگی کے باربار نوٹسزجاری کئے گئے جن کی عدم تعمیل پر دس پلاٹس کو سربمہر کردیاگیاجن میں 8.ZRSR,43.YRSR,129.XRSR,39.Y.SSR,45.Y.RSR, 33.Z.SSR,37.Y.106,10.X.ASR,18.X.ASR,7.9.X.ISRشامل ہیں۔ مالکان سے کہاگیاہے کہ وہ باتاخیر کمرشلائزیشن کی منظوری حاصل کرکے کمرشل فیسوں کی ادائیگی کریں اور نقشوں کی منظوری کے بعد اپنی تعمیرات مکمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج ہوسکتے ہیں۔