اینڈی مرے، کیون اینڈرسن اور جان ملمین نے پریباس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا

کیسپر رڈ اے ٹی پی فائنلزٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

انڈین ویلز۔9اکتوبر (اے پی پی):اینڈی مرے نے ایڈرین مانارینو، کیون اینڈرسن نے جورڈن تھامسن اور جان ملمین نے جیک سوک کو شکست دے کر بی این پی پریباس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام پریباس اوپن کے دلچسپ مقابلے انڈین ویلز میں جاری ہیں۔

مینز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانس کے ایڈرین مانارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے آسٹریلیا کے جورڈن تھامسن کے خلاف 5-7 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کی۔

ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے جان ملمین نے امریکا کے جیک سوک کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-7، 6-4 اور 3-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔