ایک سو چونویں روز ایک کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی، لیسکو ترجمان

Operation against
Operation against

لاہور۔18فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے، اس سلسلے میں چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔

لیسکو ترجمان کے مطابق154 روز سے جاری مہم کے دوران 82890 ڈیفالٹرز سے 2ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی، ناردرن سرکل میں 11686 نادہندگان سے356.53 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 10624 نادہندگان سے592.34ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 9410نا دہندگان سے333.70 ملین اور ساوتھ سرکل میں 4864 نا دہندگان سے139.40 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں7281 نادہندگان سے205.53 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں10088نادہندگان سے363.83 ملین کی ریکوری کی گئی،

اوکاڑہ سرکل میں 13251 نادہندگان سے 157.63 ملین جبکہ قصور سرکل میں 15686 نا دہندگان سے 342.90 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے 154 ویں روز 517 نا دہندگان سے 1کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں96 نادہندگان سے 2.16 ملین اور ایسٹرن سرکل میں74 نادہندگان سے 6.43 ملین کی ریکوری کی۔

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 48 نادہندگان سے 0.98 ملین اور ساوتھ سرکل میں 39 ڈیفالٹرز سے 1.22 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکانہ سرکل میں47 نادہندگان سے 0.50 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 67 نادہندگان سے2.35 ملین کی ریکوری کی۔

منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہدبیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 69نادہندگان سے 0.51 ملین جبکہ قصور سرکل میں 77 نادہندگان سے 2.46 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔