اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف 5 کارروائیاں ، 108 کلوگرام منشیات برآمد ،خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتا ر

ANF
ANF

راولپنڈی۔16فروری (اے پی پی):اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 5 کارروائیوں کے دوران 108 کلوگرام منشیات برآمد کرکےخاتون سمیت 6 ملزمان گرفتا ر کر لئے۔اے این ایف ترجمان کے مطابق ملتان ایئرپورٹ سے مسقط جانے والی خاتون سمیت ملزم سے 920 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں۔

راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 34 گرام ویڈ برآمدکی گئی۔روغنی روڈ چمن کے قریب 101 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔ریلوے سٹیشن کراچی کے قریب ملزم سے 5 کلو گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔ماڈل ٹاؤن بہاولپور میں 3 ملزمان سے ایک کلوگرام افیون اور 590 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔