- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 15 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد کے ہمراہ حویلیاں میں دودھ کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں اور دکانوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر موبائل لیب کے ذریعہ دودھ کے معائنہ کے دوران دودھ میں ملاوٹ پائی گئی، حفظانِ صحت کی خلاف ورزی پر دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ متعلقہ دکانداروں اور افراد پر بھی ملاوٹ کرنے پر جرمانے عائد کئے گئے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582068
- Advertisement -