اے سی سی انڈر19ایشیا کپ کے لیے پاکستان انڈر 19ٹیم کا اعلان

Pakistan Cricket Board
Pakistan Cricket Board

کراچی۔ 01 دسمبر (اے پی پی):سعد بیگ اے سی سی انڈر19ایشیا کپ میں پاکستان انڈر19ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 8سے 17دسمبر تک دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق سہیل تنویر کی سربراہی میں قائم جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ٹورنامنٹ کے لیے15رکنی سکواڈ کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ سعد بیگ اس سے قبل بنگلہ دیش کے دورے اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان انڈر 19ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔پاکستان انڈر19ٹیم کو گروپ اے میں بھارت انڈر 19، افغانستان انڈر19 اور نیپال انڈر19کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستان انڈر ٹیم پہلا میچ 8دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی ۔بھارت کے خلاف اس کا میچ10دسمبر کو ہوگا جبکہ افغانستان سے اس کا میچ 12دسمبر کو ہوگا۔پاکستان انڈر 19ٹیم وکٹ کیپر کپتان سعد بیگ، احمد حسین، علی اسفند، عامرحسن، نائب کپتان عرفات منہاس، اذان اویس، خبیب خلیل، نجب خان، نوید احمد خان، محمد ریاض اللہ، محمد طیب، محمد ذیشان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ پر مشتمل ہے جبکہ نان ٹریولنگ ریزروزمیں احمد حسن، ایمل خان، عبید شاہد اور محمد ذولکفل کو رکھا گیا ہے۔

اسی طرح سپورٹ سٹاف منیجر شعیب محمد، ہیڈ کوچ محمد یوسف، بولنگ کوچ ریحان ریاض، فیلڈنگ کوچ منصور امجد، اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ محمد مسرور، اسسٹنٹ کوچ عمر راشد ڈار، فزیو حافظ نعیم الرسول، انالسٹ عثمان ہاشمی، ٹرینر عمران اللہ، میڈیااور ڈیجیٹل منیجر محمد ارسلان شامل ہیں۔