17.2 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 22, 2025
ہومکھیل کی خبریںاے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز سنگلز ،کارلوس الکاراز ،جیک...

اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز سنگلز ،کارلوس الکاراز ،جیک الیگزینڈر ڈریپراور ڈینیئل مدویدیف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

- Advertisement -

کیلیفورنیا۔13مارچ (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار ،سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز ،انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے

جبکہ بلغاریہ کے ٹینس سٹار گریگور دیمتروف ،امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز اورامریکا کے ہی ٹینس سٹار ٹامی پال پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر گئے ۔ امریکا کی مشہور ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

- Advertisement -

جمعرات کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں ہسپانوی 21 سالہ ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلغاریہ کے ٹینس سٹار گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 1-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں میزبان امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز کوسٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 4-6 سے مات دے کر چوتھی رکاوٹ عبور کرلی۔ ایک اور میچ میں روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف نے امریکا کے ٹینس سٹار ٹامی پال کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571835

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں