باغبانوں کوفروٹ فلائی نرمکھی کے تدارک کیلئے جنسی پھندے لگانے کامشورہ

باغبانوں کوفروٹ فلائی نرمکھی کے تدارک کیلئے جنسی پھندے لگانے کامشورہ

فیصل آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمید نے باغبانوں کو پھل کی مکھی سے تحفظ کیلئے انسدادی اقدامات اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پھل کی مکھی کے حملہ کے باعث پھلوں کا معیار اور برآمدات متاثر ہوتی ہیں کیونکہ مادہ مکھی پھل کے اندرڈنگ کے ذریعے انڈے دیتی ہے جن سے نکلنے والی چھوٹی سنڈیاں پھل کو اندر سے نقصان پہنچاتی ہیں اور پھل کا معیار بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باغبان نرمکھی کے تدارک کیلئے میتھائل یو جینال کے 6 جنسی پھندے فی ایکڑ لگائیں اور یہ عمل ہر 15 دن کے وقفہ سے دہرائیں۔انہوں نے کہا کہ باغات میں گرے ہوئے خراب پھل اکٹھے کرکے باغ سے باہر زمین میں گہرا گڑھا کھود کر دبادیں نیزمکھی کے کنٹرول کیلئے اس کے دیگر میزبان پودوں،نرسریوں اور جڑی بوٹیوں پر بھی پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنائیں۔