بجلی چوروں نادہندگان کےخلاف 7ستمبر سے 17ستمبر کے دوران بڑے آپریشنز کئے گئے ،سپرٹینڈنگ انجینئر پیسکو ڈیرہ

پیسکو کا بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری، اب تک 12کروڑ49لاکھ روپے جرمانہ عائد،3047 کنڈے ہٹا ئےگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 18 ستمبر (اے پی پی):سپرٹینڈنگ انجینئر پیسکو ڈیرہ سرکل سردار اسلم خان گنڈہ پور کی ہدایت پر پیسکو رورل ڈویژن ، پیسکو سٹی ڈویژن اور پیسکو ٹانک کی بجلی چوروں اور بجلی نادہندگان کےخلاف 7ستمبر سے 17ستمبر کے دوران بڑے بڑے مگر مچھوں کے خلاف آپریشنز کئے گئے ،

ان آپریشن کی قیادت ایکسین رورل محمد الیاس، ایکسین سٹی ڈویژن فدا محمد محسود اور ایکسین پیسکو ٹانک رضوان اللہ خان مروت نے کی ، اس دوران ایکسین ٹانک رضوان اللہ خان نے 64لاکھ روپے کے بقایاجات پر واٹر سپلائی سکیم وارن کی بجلی منقطع کردی ، ایکسین سٹی ڈویژن فدا محمدمحسود نے پانچ لاکھ روپے کے بقایاجات پر درابن روڈ پر واقع ایک فلور ملز کی بجلی کاٹ دی ،جبکہ 17لاکھ روپے کے بقایاجات پر گرڈ اسٹیشن سے ریڈیو پاکستان کی بجلی کاٹ دی گئی ،

اس مہم کے دوران پیسکوڈیرہ سرکل نے 1کروڑ 82لاکھ روپے کے بقایاجات کی وصولی کر لی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں کنڈے اتار ے گئے ، پیسکو کی جانب سے کنڈے اتارنے کی بھرپور مہم کے بعد مختلف فیڈز پر بجلی کی ٹرپننگ بھی ختم ہوگئی ہے ، اب تک 64بجلی چوروں کےخلاف مقدمات کا اندراج کیا جاچکاہے،

سپرٹینڈنگ انجینئر پیسکو ڈیرہ سرکل سردار اسلم خان گنڈہ پور نے میڈیا کو بتایاکہ کنڈا مافیا کےخلاف حکومتی ہدایات کی روشنی میں ڈیرہ سرکل پیسکو میں بھرپور مہم چلائی جارہی ہے، کنڈا مافیا کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا۔