بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 97.6 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں 78.8 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔

اگست میں ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں 52.6 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں تھرمل سے بجلی کے پیداواری منصوبوں میں 31.7 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 35.5 ملین ڈالرتھی

پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 27.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 28 ملین ڈالرتھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 38.7 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں15.3 ملین ڈالرتھی۔