فلوریڈا ۔ 21 فروری (اے پی پی) برائن برادرز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ امریکن جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈیل رے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی کے کیون کراوٹز اور انکے ہم وطن جوڑی دار اینڈریس میز کو شکست دیکر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ جمعرات کو فلوریڈا، امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں امریکا کے باب برائن اور مائیک برادرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے کیون کراوٹز اور اینڈریس میز پر مشمتل جوڑی کو 7-6(7-5) اور 7-6 (7-3) سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔