- Advertisement -
برسلز۔20نومبر (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے برسلز میں عمان کی سفیر رواء عیسیٰ اشرف الزادجلی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
برسلز میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں فریقوں نے دوستانہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
- Advertisement -